حکومت پنجاب

حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کو کمرشل طور پر چلانے کے لیے 25 اکتوبر کی تاریخ دے دی

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ)حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کی ایک اور تاریخ دے دی۔حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کو کمرشل طور پر چلانے کے لیے 25 اکتوبر کی تاریخ تجویز کردی گئی ہے۔

15ستمبر کو منصوبے کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر کے مطابق یکم اکتوبر تک اورنج لائن منصوبے کے اسٹاف کی ٹریننگ مکمل ہوجائے گی۔ جس کے بعد 25 اکتوبر کی تاریخ اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کی تجویز کی گئی ہے۔

دوسری جانب وائس چئرمین ایل ڈی اے کے مطابق اورنج لائن ٹرین چلانے کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ لاہور کی اورنج لائن ٹرین بہت جلد عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔