اشرف بھٹی

حکومت کا راوی کنارے نیا شہر بسانے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے، اشرف بھٹی

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کا

راوی کنارے نیا شہر بسانے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے۔ زیر التواء منصوبوں پر بھی کام جلد مکمل ہونا چاہیئے،

لاہور میں انار کلی اور ملحقہ تجارتی مراکز کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر تاجروں کا دیرینہ مطالبہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ یہ درست ہے کہ لاہور کے بے پناہ پھیلاؤ کی وجہ سے مسائل گھمبیر ہو گئے ہیں .

جس کی وجہ سے اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے کے لئے

بہترین منصوبہ بندی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انار کلی، نیلا گنبد سمیت دیگر ملحقہ مارکیٹوں کے تاجروں

کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ ہمارے لئے پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے اور حکومت زیر التواء منصوبوں پر

بھی عملی کام کا آغاز کرے ۔