آیت اللہ علی خامنہ ای

خامنہ ای نے ایرانیوں کو بیرون ملک جائیدادیں، آئی فون کی درآمد سے روک دیا

تہران (ڈیلی مسلم ورلڈ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ایرانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئی

فون کی درآمد روک دیں اور بیرون ملک کسی قسم کی جائیدادوں کی خریداری سے باز رہیں۔عرب ٹی وی کے

مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں خامنہ ای نے کہا کہ بیرون ملک سے ایران میں آئی فون کی درآمد پر انہیں گہری

تشویش ہے۔ گذشتہ برس ایرانی شہریوں نے آئی فون اور اس طرز کے دیگر مہنگے اسمارٹ فون کی درآمد پر

تقریبا نصف ارب ڈالر کی رقم خرچ کی حالانکہ اس کا کوئی جوازنہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ساری رقم

پبلک سیکٹر سے ادا کی گئی مگر اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی

خامنہ ای نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بیرون ملک جائیدادوں کی خریداری سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ

ایرانی شہریوں کا دوسرے ملکوں میں جائیدادیں خریدنا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ حکومت کو اس سے نمٹنا ہو گا۔