پیرا گون ہاوئسنگ کیس

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی پیرا گون ہاوئسنگ کیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنماوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی پیرا گون ہاوسنگ کیس میں ضمانت منظور کر لی ۔

عدالت نے خوابہ برادران کو30 ،30 لاکھ مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ منگل کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ کے رہنماوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاوسنگ کیس کی سماعت ہوئی ، سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کی جانب سے درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے خواجہ برادران کی30 ،30 لاکھ کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلی گئی۔