انضمام الحق

خوفزدہ پاکستانی بیٹسمین دفاعی ذہنیت ترک کردیں ‘انضمام الحق

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) سابق قومی کپتان انضمام الحق نے خوفزدہ پاکستانی بیٹسمینوں کو دفاعی ذہنیت ترک کرنے کا مشورہ دیتے

ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کیلئے انہیں جارحانہ طرز عمل اختیار کرنا پڑے گا کیونکہ احتیاط سے کام لینا کسی طرح

بھی مفید ثابت نہیں ہو سکتا اور گرین شرٹس کو مسلسل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑے گا۔انضمام الحق کا اپنے یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ

دوسرے ٹیسٹ کے آغاز پر بھی پاکستانی بیٹسمین انگلینڈ کیخلاف شاٹس کھیلنے سے خوفزدہ دکھائی دیئے اور بیشتر کھلاڑیوں کے

آوٹ ہونے کے مناظر دوبارہ دیکھے جائیں تو اندازہ ہوگا کہ ان کا بیٹ پاوں کے پیچھے تھا حالانکہ جب بیٹسمین شاٹ کھیلنے

جائے تو اس کا بیٹ پاوں سے آگے ہونا چاہئے۔سابق چیف سلیکٹر نے اس خامی کی نشاندہی بھی کردی کہ پاکستانی بیٹسمین اپنی

دفاعی اپروچ کی وجہ سے سلپ میں کیچ آوٹ ہوئے جن کو نارمل کرکٹ کا سہارا لینا چاہئے تھا۔انضمام الحق نے انگلینڈ کو

شکست دینے کیلئے ٹیم انتظامیہ اور پاکستانی بیٹسمینوں سے جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ

اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو پھر وہ اس میچ کو بچانے کیلئے بارش پر انحصار کرتے رہیں گے لہٰذا انہیں ناکامی

کا خوف دل سے نکال کر مثبت کرکٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔