مایوسیاں پھیلانے

دوسال مایوسیاں پھیلانے والوں کیلئے انتہائی مایوس کن سال رہے،شبلی فراز

اسلام آباد ( ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ دوسال مایوسیاں پھیلانے والوں کیلئے انتہائی مایوس کن سال رہے۔بدھ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ دائیں اور بائیں کی بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا۔ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔