شبنم مجید

دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود استاد نصرت فتح علی خان کا خلا پر نہیں ہو سکا‘ شبنم مجید

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) گلوکارہ شبنم مجید نے اپنے استادنصرت فتح علی خان کی 23ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش

کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان 16سال کی عمرمیں قوالی کے فن سے وابستہ ہوئے اور انہوںنے مسلسل

محنت کرتے ہوئے مشرق اور مغرب کے امتزاج سے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا جسے پوری دنیا میں پذیرائی ملی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے اعلیٰ

اعزازاات ملنا ان کے فن کااعتراف ہے اور پورے پاکستان کافخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا سے

رخصت ہوئے دو د ہائیوں سے زائد گزرنے کے باوجود آج بھی ان کا خلا ئ پر نہیں ہو سکاکیونکہ ان جیسے لیجنڈ فنکار

صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔استادنصرت فتح علی خان نے گائیکی میں ایساخوبصورت ٹرینڈ متعارف کرایا کہ

کوئی بھی دوسرا ان کی جگہ نہیں لے سکا۔