میاں اسلم اقبال

ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے‘ میاں اسلم اقبال

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں

ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اشیا ضروریہ کی دستیابی،قیمتوں اور

مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزرا مخدوم ہاشم جواں بخت،نعمان اختر لنگڑیال، سیکرٹری صنعت

و تجارت،ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبے

بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہونے

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سستے

آٹے کی فراہمی کے لئے ٹرکنگ سسٹم سے باہر آنا ہوگا،انتظامیہ مارکیٹوں میں 10کلو اور 20کلو آٹے کے تھیلوں

کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائے15اور 25کلو آٹے کے تھیلے مارکیٹوں میں نہیں آنے چاہئیں صوبائی

وزیر نے ہدایت کی کہ فلور ملوں کوگندم کی فراہمی، آٹے کی تیاری اور دکانوں پر فراہمی کے عمل کی

میپنگ کی جائے۔اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامیہ اپنی ذمہ داری نبھائے اور نتائج دے،

صوبائی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھنے کی

ہدایت کی، اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور آیندہ دو

ہفتوں میں مانیٹرنگ کا موثر میکنزم وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی جی انڈسٹریز نے ذخیرہ اندوز ں،

ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں، پنجاب قیمت ایپ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی

کارکردگی بارے بریفنگ دی۔