رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ کا نیب تحقیقات کوعدالت میں چیلنج

لاہور (مسلم ورلڈ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) تحقیقات کو لاہو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے تحقیقات کے لیے خلاف قانون طلب کیا گیا ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات اور قومی احتساب بیورو دونوں ادارے وفاق کے زیر سایہ ہیں۔ان کے مطابق نیب ان اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے جو اے این ایف عدالت نے منجمد کر رکھے ہیں،

ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں؟درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے تفصیلات کیسے اکٹھی کریں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کہ شامل تفتیش کیا ہے۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کیا ہے کہ عدالت نیب کے جانب سے طلبی کال اپ نوٹسز کو کالعدم قرار دے۔