زمبابوے کرکٹ

زمبابوے نے دورہ پاکستان کیلئے اضافی میچز کی درخواست کر دی

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے دورہ پاکستان کیلئے اضافی میچز کی درخواست کر دی،

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ

پاکستان کے دوران شیڈول کے علاوہ چند اضافی میچزکھیلنے کی درخواست کی ہے، پی سی بی نے زمبابوے

کرکٹ کی درخواست پر غور شروع کر دیا۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آنے کا امکان ہے۔

مہمان ٹیم پاکستان آکر دو ہفتے کا قرنطینہ کرے گی، پاکستان اور زمبابوے کے

درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔