اداکارہ مایا علی

زندگی ایک بارملتی ہے جسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے، مایا علی

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان کی خوبرواداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ زندگی ایک بارملتی ہے.

جسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔ایک انٹرویو میں ماڈلنگ اورفلموں میں اداکاری سے محظوظ کرنے

والی اداکارہ مایا علی نے کہا کہ گزشتہ ماہ زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جنہیں

انہوں نے بھرپورطریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزارہوں جو میرے ساتھ

اس دوران کھڑے تھے اوروہ جنہوں نے میرے لئے دعائیں کیں۔اداکارہ نے کہا کہ خاص طورپرمیرے گھر

والے اورمداح جومیرے چہرے پردوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے، زندگی ایک بارملتی ہے .

جسے بھرپورطریقے سے جینا چاہئے۔