روبی انعم

زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ،وقت کیساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے والے منزل پاتے ہیں‘ روبی انعم

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے اور جو شخص وقت کے

ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتا ہے وہ بالآخراپنی منزل پا لیتا ہے، جب دل کا عارضہ لا حق ہوا تو ہر وقت خدا کی

ذات سے تندرستی کی دعائیں مانگنا شروع کر دیں ۔ ایک انٹر ویو میں روبی انعم نے کہا کہ کوئی بھی شخص

چاہے وہ غریب ہو یا امیر اسے کسی نہ کسی صورت میں جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور تب اس کی زندگی کی گاڑی

کا پہیہ رواں رواں رہتا ہے ۔ دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں دوسروں کے مقابلے میں اتنی جدوجہد نہیں کرنا

پڑتی لیکن ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شوبز کی دنیا میں نام اور مقام بنانے

کیلئے بڑی محنت کی ہے اور خدا کا شکر ہے کہ آج سینئرز ور جونیئرز سب احترام کرتے ہیں ۔ روبی انعم نے

کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور جب مجھے دل کا عارضہ لا حق ہوا تو ہر وقت خدا کی ذات سے تندرستی

کی دعائیں مانگنا شروع کر دیں ۔