ڈی پی او ننکانہ

سانگلاہل:ڈی پی او ننکانہ کا دورہ، محرم الحرام میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تھانہ سٹی کی حدود میں انتظامات کا جائزہ

سانگلاہل(نمائندہ خصوصی)ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تھانہ سٹی کی حدود میں مجالس اور جلوسوں کے مقام اور روٹس کا وزٹ کیا، حکومتی احکامات اور ایس او پیزکے مطابق سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات میں پائے جانے والے نقائص کے فوری حل کیلئے ڈی ایس پی ملک خالد اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ او فیروز بھٹی کو احکامات جاری کئے،

تھانہ سٹی کی سپیشل برانچ کے ملک سلمان اکرم بھی موجود تھے، دوران وزٹ ڈی پی او نے انجمن فقہ جعفریہ کے لائسنس ہولڈرز اور منتظمین سے بھی ملاقاتیں کیں، اس موقع پر ڈی پی او ننکانہ نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے شیڈول میں وقت،جگہ یا روٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کی جائے، ضلعی پولیس تمام مجالس اور جلوس کی سیکیورٹی کو سابقہ روایات کے مطابق پرامن طور پر کامیاب بنائے گی،

ڈی پی او ننکانہ نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کویقینی بنانے کےلئے ضلعی انتظامیہ سے متعلقہ کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر میرے نوٹس میں لائیں، سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کروں گا، دوران وزٹ ڈی پی او ننکانہ نے انجمن فقہ جعفریہ کے لائسنس ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں انجمن فقہ جعفریہ کی انتظامیہ یا لائسنس ہولڈرز کو ضلعی پولیس کے متعلقہ کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ در پیش ہے تو بلا جھجک میرے نوٹس میں لائیں۔،محرم الحرام کی فول پروف سیکیورٹی کومستحکم اور یقینی بنانا ضلعی پولیس کا اولین فریضہ ہے۔