سرکاری حج اسکیم

سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 12مارچ کو ہوگی، 1 لاکھ چالیس ہزارحج درخواستیں وصول

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہوگی ، اب تک ملک بھرکے بینکوں کو1 لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 2 دن کی توسیع کی گئی ، جس کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 8 مارچ تک جاری رہےگی،

نامزدبینک ہفتہ اوراتوارکوبھی حج درخواستیں وصول کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی12مارچ کوہوگی، ملک بھر کے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہو چکی ہے۔