ٹرمپ

سعودی عرب بھی امارات اسرائیل ڈیل میں شامل ہوجائے گا، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جلد اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے

والی ڈیل میں سعودی عرب بھی شامل ہو جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان

سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا۔اس لیے امید ہے جلد سعودی عرب بھی امارات اسرائیل ڈیل میں شامل ہوجائے گا،

معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ چند ہفتوں میں ہوں گے۔