جدہ (نمائندہ خصوصی جدہ / مسلم ورلڈ) سمندری طوفان کئی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد طوفانی بارشوں کا ایک سلسلہ سعودی عرب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث مملکت کے بعض علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس خدشہ کا اظہار موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی جانب سے کیا۔
ادارے کے مطابق سمندری طوفان بحیرہ عرب میں شمال سے شمال مغربی علاقوں کی جانب 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمندری طوفان سعودی عرب کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش کا باعث بن سکتا ہے۔ اس حوالے سے موسمیاتی ادارہ اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے مختلف ذریعوں سے روزانہ کی بنیاد پر موسم کی رپورٹ اورپیشگی وارننگ پر مبنی الرٹ جاری کرے گاا.
تاکہ شہری ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنیکے لیے تیار اور باخبر رہ سکیں۔