سٹیٹ بینک

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 8.59 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گزشتہ

مالی سال کے دوران 8.59 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال 2018-19ء میں سعودی عرب سے

ترسیلات زرمیں اضافہ کی شرح 2.97 تھی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطاق مالی سال 2019-20ء

میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 5.432 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا یوں گزشتہ مالی سال کے

دوران سعودی عرب پاکستان کو ترسیلات زرکے حوالہ سے سب سے بڑا ملک بن گیاہے۔ مالی سال 2018-19ء

میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 5.003 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطاق

جون کے مہینہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 619.43 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا .

جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 85.46 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں سعودی عرب میں مقیم

پاکستانیوں نے 333.99 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی

زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی اوراقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون

ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں 6.36 فیصد اضافہ ہواہے۔