سفیرعبدالعزیز الواصل

سعودی عرب کی ایران پر اسلحہ پر پابندی میں توسیع کی حمایت

جنیوا (ڈیلی مسلم ورلڈ) سعودی عرب نے ایران پر اسلحہ کے حصول پر پابندی میں توسیع کی حمایت کی ہے اقوام متحدہ میں

سعودی عرب کے سفیرعبدالعزیز الواصل نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ایران پر اسلحہ کی خرید وفروخت پرعاید کردہ

پابندیوں میں توسیع پرعمل درآمد کرنا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں ایک کانفرنس سے خطاب میں ،

انہوں نے کہا کہ ایران خطے عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کرکے علاقائی سطح پر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مشرق وسطی کا خطہ انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے۔ ایران پر اسلحہ کے حصول پرعاید کردہ پابندی

ختم کرنا پورے خطے کو بدامنی کی دلدل میں دھکیلنا ہے۔سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الواصل نے ایران پر اسلحہ کے حصول

پر پابندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے دورانیے میں توسیع پر زور دیا جس جس میں ایران کو روایتی اور غیر روایتی

جنگی ہتھیاروں کی 18 اکتوبر 2020 تک فراہمی ممنوع قرار دی گئی ہے۔مملکت کے سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کی تخریبی سرگرمیوں

کی روک تھام کے لیے ہونے والی کسی بھی کوشش کی ہر سطح پر حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ایران کے

قول وفعل میں تضاد کو سمجھے۔ ایرانی لیڈروں کے امن کے دعوووں پر کان دھرنے کے بجائے تہران کے خطے میں تباہی اور

بربادی پھیلانے پرمبنی عملی کردار کو دیکھا جائے۔اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر عبدالعزیز واصل نے کہا کہ سعودی عرب

اپنے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری ایران کو اسلحہ کے حصول سے روکنے

میں ناکام رہی تو پورے خطے میں تباہی اور بربادی پھیلے گی۔ علاقائی تنازعات مزید شدت اختیار کرجائیں گے۔