راشد لطیف

سلیم ملک کے الزامات پر راشد لطیف نے شاعرانہ انداز میں ردعمل

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کے سنگین الزامات پر سابق وکٹ کیپر راشد لطیف بھی

میدان میں آگئے۔سابق کپتان سلیم ملک کے الزامات پر راشد لطیف نے شاعرانہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

’ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہوجائے گلشن کا سکون۔راشد لطیف نے نام لیے بغیر سلیم ملک پر تنقید کرتے ہوئے کہا

کہ ’نادان یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم میں قوت للکار نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سلیم ملک نے راشد لطیف پر الزام

لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے، انہوں نے ذاتی

مفاد کے لیے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں۔سلیم ملک نے الزام عائد کیا تھا کہ راشد لطیف سب

کو دھمکیاں دیتے تھے کہ بوری بند لاش ملے گی۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد راشد لطیف کو لے

کر آئے تھے اور راشد نے سب سے زیادہ خنجر انہی کو گھونپے۔