سٹیٹ بینک آف پاکستان

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے جولائی 2020ء میں بھیجی گئی ترسیلات زررمیں یکارڈاضافہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے جولائی 2020ء کے دوران بھیجی گئی ترسیلات

زر میں سب سے زیادہ 36.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس دوران ترسیلات زر 2768.1 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ

جولائی 2019ء میں 2027.9 ملین ڈالر وصول ہوئے تھے۔ اس طرح پاکستان کی تاریخ میں کسی ایک ماہ کے

دوران ترسیلات زر کی وصولی میں سب سے زیادہ 36.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری

تفصیلات کے مطابق جون کے مقابلہ میں جولائی 2020ء میں ترسیلات زر میں 12.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جون 2020ء میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 2366.3 ملین ڈالر پاکستان بھیجے تھے۔ جولائی 2020ء میں

وصول ہونے والے ترسیلات زر میں سعودی عرب کا حصہ 29.7 فیصد، یو اے ای 19.4 فیصد رہا اور

سعودی عرب سے 821.6 ملین ڈالر جبکہ یو اے ای سے 538.2 ملین ڈالر وصول ہوئے ہیں۔ اسی طرح امریکہ

س 9.1 فیصد 250.6 ملین ڈالر، برطانیہ 14.2 فیصد 393.9 ملین ڈالر اور دیگر خلیجی ممالک کا حصہ 10.7

فیصد 297 ملین ڈالر رہا ہے۔ مزید برآں ملائیشیا سے 0.8 فیصد 22.3 ملین ڈالر اور یورپی یونین سے 8.2 فیصد

227.6 ملین ڈالر اور دیگر ممالک سے 7.8 فیصد ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے

حکومت کی ہدایت پر قانونی ذرائع سے پاکستان رقوم کی منتقلی کی حوصلہ افزائی کیلئے متعدد مراعات

متعارف کرائی ہیں جس کے بعد قانونی طور پر

بیرون ملک سے پاکستان پیسے بھجوانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔