مصطفی کمال

سندھ بلوچستان اور سندھ میں پسماندہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،مصطفی کمال

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بلوچستان اور سندھ میں پسماندہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سیلابی پانی کی وجہ سے کئی مقامات پر عوام پھنس گئے ہیں بلکہ فصلیں مکانات ،دکانیں،سیلابی پانی کی نظر ہوگئے ہیں انفراسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں نے تباہی مچا ئی ہے

گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں سید مصطفی کمال نے بلوچستان اور سندھ میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی مقامات پر عوام سیلابی پانی میں پھنس گئے ہیں

سندھ اور بلوچستان میں پسماندہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیںہے مصطفی کمال نے کہا ہے کہ فصلیں، مکان و دکان سیلابی پانی کی نظر ہوگئے ہیںسندھ اور بلوچستان کے جن پسماندہ اضلاع میں جہاں پہلے ہی کسی قسم کا انفراسٹرکچر نہیں تھا وہاں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی پھیلا دی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ اور بلوچستان باہر نکل کر پانی میں گھرے خاندانوں کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور اس مشکل صورتحال میں ان کے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائے