پانی پر نیا ٹیکس

سندھ حکومت کا صوبے میں پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی (مسلم ورلڈ) صوبائی حکومت نے پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت زیرِ زمین پانی استعمال کرنے پر واٹر ٹیکس لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق زیرِ زمین پانی استعمال کرنے پر واٹر ٹیکس لگے گا جب کہ مجوزہ واٹر ٹیکس کے لیے سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات کے حکام سندھ واٹر ٹیکس ایکٹ پر آج کابینہ ارکان کو بریفنگ دیں گے جب کہ فی لیٹر ایک روپیہ واٹر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو منرل واٹر تیار کرنے والی صنعتوں سے فی لیٹر واٹر ٹیکس وصول کیا جائےگا،

واٹر ٹیکس کا اطلاق سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنیز پر بھی ہوگا جب کہ واٹر ٹیکس کی مد میں جمع شدہ آمدن کراچی واٹربورڈ اور واسا میں تقسیم کی جائےگی۔