سندھ لاک ڈاون،

سندھ لاک ڈاون، فورسز کا فلیگ مارچ، خلاف ورزی پر متعدد افراد متعدد افراد گرفتار

کراچی (مسلم ورلڈ) سندھ بھر میں لاک ڈاون کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جب کہ صوبے بھر سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات کے بعد دفعہ 144 نافذ کرکے حیدرآباد ، سکھر ، سانگھڑ، مٹیاری ،شکارپور ٹنڈوالہ یار، جیکب آباد ، بدین سمیت تمام اضلاع کو لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔

صبح لاک ڈاون کو یقینی بنانے کےلیے پولیس اور رینجرز نے تمام اضلاع میں فلیگ مارچ کیا، اس دوران پولیس موبائل سے اعلانات بھی کیے گئے کہ شہری بلاضروت گھر باہر نہ نکلیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، شہری لاک ڈاون کے دوران گھروں سے غیر ضروری نہ باہر نہ نکلیں،

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے پر قید اور جرمانے کیے جائیں۔دوسری جانب لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کرکے 5 کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ حیدرآباد میں نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے کئی مقامات پر ان کی پٹائی بھی لگائی۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر7 افراد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں شہر کے مختلف علاقوں میں بلاجوازگھومنے پر 2 افراد جب کہ مینارہ روڈ کے ہوٹل پر بیٹھے 5 افراد کو حراست میں لیا گیاہے،

ہوٹل پر بیٹھے 5 افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرکے ہوٹل مالک کو بھی نامزدکیا گیا ہے۔دوسری جانب رات 12 بجتے ہی لاک ڈاون کے آغاز کے بعد کراچی میں شارع فیصل، صدر، عزیزآباد، گارڈن سمیت شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر پاک فوج رینجرز اور پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر شہریوں کو موقع پر سزائیں بھی دی گئیں

جب کہ متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، متعدد جگہوں پر شہریوں کو خلاف ورزی کرنے پر سزا کے طور پر اٹھک بیٹھک کے ساتھ ڈنڈے بھی کھانے پڑے۔