کرونا وائرس

سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10 مریض صحت یاب ہوگئے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (مسلم ورلڈ) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔