سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی فیس میں20فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دےدیا

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ)سندھ ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی فیس میں20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں نجی اسکولوں کی فیس میں رعایت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی جی پرائیوٹ اسکول 20 فیصد رعایت کے قانون پر عملدرآمد کرائے۔

والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف شکایت درج کروائیں۔ہائی کورٹ نے ڈی جی پرائیوٹ اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ والدین کی شکایات موصول ہونے پر تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کریں اور حکم پرعملدرآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کی جائے۔ عدالت نے تمام فریقین کی رضامندی کے بعد درخواست نمٹا دی ہے۔