سول ایوی ایشن

سول ایوی ایشن نے دوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کووطن واپسی کی اجازت دیدی

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر ایئر لائن کو مسافروں کو لانے کی ون ٹائم اجازت دی ہے،

اس ضمن میں نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر633 کے ذریعے پاکستانیوں کو لیکراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔ پاکستانی فضائی حدود کی پاپندی کی وجہ سے آسٹریلیا سے آئے مسافر دوحہ میں پھنس گئے تھے۔