سٹیٹ بنک

سٹیٹ بنک کی سکیم کے تحت12,89,497 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) کورونا وائرس کی وباء کے دوران روزگارکے تحفظ کیلئے سٹیٹ بنک کی سکیم

کے تحت اب تک12لاکھ ، 89ہزار 497ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک نے کورونا

وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے یہ سکیم متعارف

کرائی ہے، سکیم کے تحت کاروباری ادارے مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین وآوٹ

سورس کارکنان کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کرسکتے ہیں۔ سکیم کے تحت اپریل

2020ء سے ستمبر کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے

5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کرسکتے ہیں، فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل ادارے 4 فیصد کی

شرح پر قرضہ لے سکیں گے۔ سکیم میں ان چھوٹے کاروباری اداروں کو ترجیح دی جارہی ہے جن کاروباری

اداروں کی تین ماہ کی اجرتوں اور تنخواہوں کا خرچ 20 کروڑ روپے تک ہے ،وہ اس پوری رقم کی فنانسنگ

حاصل کرسکیں گے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق24 جولائی تک اس سکیم

کے تحت 2784 کاروباری اداروں اورکمپنیوں نے14 لاکھ،91 ہزار،814 ملازمین کے روزگارکے تحفظ کیلئے

ایک کھرب90 ارب 62 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کے قرضوں کیلئے درخواستیں دائر کیں۔اعدادوشمارکے

مطابق سٹیٹ بنک نے ان میں سے 2200 اداروں اورکمپنیوں کی جانب سے ایک کھرب،39ارب 7کروڑ،

20 لاکھ روپے تک کے قرضہ درخواستوں کی منظوری دی اور یوں 12لاکھ ، 89ہزار497 ملازمین

کے روزگارکو تحفظ فراہم کیا گیا۔