شعیب ملک

شعیب ملک قومی ٹیم جوائن کرنے دبئی روانہ، 15اگست کو انگلینڈ جائیں گے

دبئی(ڈیلی مسلم ورلڈ) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک دبئی میں 3روز قیام کے بعد 15اگست کو انگلینڈ

روانہ ہوں گے جہاں وہ قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔شعیب ملک دبئی روانہ ہوگئے، آل راؤنڈر 3روز وہاں

قیام کے بعد 15اگست کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، شعیب ملک نے روانگی سے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا .

جس کی رپورٹ منفی آئی تھی، دوسری جانچ دبئی میں کروائیں گے،آل رانڈر لندن ایئرپورٹ سے بذریعہ بس

ساوتھمپٹن روانہ ہوں گے، اسکواڈ کو جوائن کرنے سے قبل دو کورونا ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہے۔

شعیب ملک کو فیملی وجوہات کی بناپر سکواڈ کو تاخیر سے جوائن کرنے کی اجازت دی گئی تھی،

ان کی آمد پر انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو ریلیز کردیا جائے گا۔سابق کپتان کو

رواں ماہ کے آخر میں صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرنا ہے۔