وزیراعلی پنجاب

شہری گھروں میں رہیں، پاکستان سماجی فاصلے قائم رکھنے کا تقاضا کررہا ہے، وزیراعلی پنجاب

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہری گھروں میں رہیں، پاکستان ہم سے سماجی فاصلے قائم رکھنے کا تقاضا کررہا ہے۔

بحیثیت قوم ہم نے پاکستان کے موجودہ چیلنج کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔ یوم پاکستان پر اپنے پیغام میںوزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچا کی جنگ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے۔

جس طرح برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے کامیاب جدوجہد کر کے الگ وطن حاصل کیا،اسی طرح یہ قوم ملکر موذی مرض کو شکست دے گی۔

یوم پاکستان پر ہاتھ ملانا ہے نہ گلے ملنا ہے کیونکہ ہمارے دل پہلے ہی ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔