اداکارہ صبا قمر

صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے میں گلو کار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر

کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ نیوز کے مطابق مقدمہ فرحت منظور خان کی مدعیت میں لاہور کے اکبری تھانے

میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہل کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے

کی استدعا کی گئی ہے۔علاوہ ازیں موقف ختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانے کی فلم بندی کے لیے مناظر کی عکس بندی

سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ایف آئی آر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام

عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فرحت منظور ایڈوکیٹ نے اس معاملے میں فن کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے

کی درخواست 10 اگست کو دائر کی تھی۔