سائیں ظہور

صوفی میوزیکل نائٹ ‘ سائیں ظہور نے سننے والوں کے دل موہ لئے

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں ہونے والے مادری زبانوں کے میلے میں صوفی میوزیکل نائٹ نے سننے والوں کے دل موہ لئے۔

اسلام آباد میں نامور صوفی گائیک سائیں ظہور نے اپنے فن سے سب کو بھرپور متاثر کیا۔ صوفیانہ کلام کی شام میں سائیں ظہور کا فن سر چڑھ کر بولا۔ تصوف کے چرچے میں محبوب کو منانے کے جتن کی بات نہ ہو،یہ بھلا کیسے ہو سکتا ہے؟ محفل میں قلندر کی گونج کے بھی کیا ہی کہنے تھے۔

عارفانہ کلام کے جادو اور دھمال میں رنگی محفل نے حاضرین کے دل موہ لئے۔