یوم استحصال کشمیر

ضلع جھنگ میں بھی “یوم استحصال کشمیر “مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبہ کے ساتھ منایا گیا

جھنگ(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح ضلع جھنگ میں بھی “یوم استحصال کشمیر “مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام مرکزی ریلی جناح ہال تحصیل کونسل مظفرآباد کے علامتی پوائنٹ سے نکالی گئی ۔ریلی کے آغاز پر مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ترانے بھی بجائے گئے۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو،ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کی جبکہ پارلیمنٹریرینز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی سمیت چیف افسران،محکمہ سوشل ویلفیئر،ریسکیو1122، انفارمیشن، ایجوکیشن، سول ڈیفنس، سول سوسائٹی ، شہریوں ، ٹائیگرز فورس اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے ریلی میںشرکت کی۔

کشمیر ریلی سیشن چوک، تھانہ صدر چوک، یوسف شاہ روڈ اور کچہری چوک سے گزرتی ہوئی علامتی پوائنٹ سرینگر کچہری چوک پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلیوں کے شرکا ءکو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ماسک بھی فراہم کیے گئے جبکہ شرکاءنے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیاہ پٹیاں باندھ اور سیاہ ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور پاکستان و آزاد جموں کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا وحشیانہ قبضہ ختم کرائے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر انسانی رویہ کی مزمت کرتے ہیں۔

حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشہ میں شامل کرکے دل جیت لئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقوام عالم مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے حق رائے دہی کا انعقاد کرائے۔پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے نکالی گئی رےلی کا مقصدکشمےرےوں سے اظہار ےکجہتی کرنا اورےہ باور کروانا کہ کشمےر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور اس کی آزادی کے لئے ہم کسی قربانی سے بھی درےغ نہےں کرےں گے ۔ شرکاءریلی نے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یکجہتی اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بعد ازاںریلی کے اختتام پر ملک کی ترقی ،سلامتی وخوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔