عارفوالا

عارفوالا:قبضہ مافیاکاتعلق کسی بھی گروہ سے ہوقانون سے بالاترنہیں،رانافواداحمد

عارفوالا(نمائندہ عکس آن لائن)قبضہ مافیاکاتعلق کسی بھی گروہ سے ہوقانون سے بالاترنہیں ان کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی قبضہ مافیاکسی بھی رعایت کے مستحق نہ ہیں

ان خیالات کااظہارڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن رانافواداحمداورتحصیلدارچوہدری غضنفرنویداحمدنے سرکاری اراضی واگزارکرواتے ہوئے میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایاکہ ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے حکم اورریجنل ڈائریکٹرساہیوال کی سربراہی میں سرکاری رقبہ15کنال6مرلے پرقبضہ مافیانے عرصہ درازسے ناجائزقبضہ جمارکھاتھااوراس پرنرسری بنائی ہوئی تھی جس کے متعلق ڈسٹرکٹ کلکٹرنے محکمہ اینٹی کرپشن کورپورٹ کی جس پر ہم نے محکمہ ریونیوکے عملہ نائب تحصیلدارسفیان الحق،پٹواری محمداکرم گجراورایس ایچ اوتھانہ سٹی عارفوالاعابدحسین ڈھڈی ودیگرعملہ کے ہمراہ 75کروڑ70لاکھ مالیت کی سرکاری اراضی قابضین سے واگزارکرواکرحکومت پنجاب کے حوالہ کردی جس پرانہوں نے مزیدبتایاکہ محکمہ اینٹی کرپشن پاکپتن نے اب تک6ہزارکنال اراضی جسکی مالیت تقریباََپانچ ارب روپے سے زائدبنتی ہے ناجائزقابضین سے واگزارکرواچکے ہیں یہ سرکارکی امانت ہے اسکو کسی بھی قیمت پرناجائزقابضین کے حوالہ نہیں کریں گے ۔