ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت بلوچستان کا باہمی تعاون جاری رکھنے پراتفاق

کوئٹہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت بلوچستان نے صحت کے شعبے میں باہمی تعاون

جاری رکھنے پراتفاق کرتے ہوئے بلوچستان میں ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کی اشتراکی حکمت عملی کو بہتر

بنانے پرزوردیاگیاگزشتہ روز محکمہ صحت بلوچستان کے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے

ڈبلیو ایچ او کے وفد کی جس کی سربراہیDr Palitha Gunarathna Mahipala کررہے تھے نے ملاقات کی ،

اس موقع پر سیکرٹری صحت دوستین خان جمالدینی ودیگر حکام بھی موجود تھے ،ملاقات میں صحت کے شعبے

میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر نہ صرف اتفاق ہوا بلکہ بلوچستان میں ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کی اشتراکی

حکمت عملی کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہاکہ بلوچستان

میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صور تحال میں ڈبلیو ایچ او طبی معاونت کے لیے آگے آئے

سیلابی صورتحال کے بعد جنم لینے والی بیماریوں کا بروقت تدارک ضروری ہے ڈبلیو ایچ او سے مل کر ہر

سال پیدا ہونے والی غیر معمولی سیلابی صورتحال کا مستقل پائیدار حل اور موثر حکمت عملی کی تشکیل کے

خواہاں ہیں، اٹھارویں ترمیم کے بعد بلوچستان میں طبی صورتحال کی بہتری اور خود انحصاری کے لیے قانون

سازی جاری ہے ، انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی سے ہیلتھ کئیر کمیشن اور مینٹل ہیلتھ ایکٹ منظور ہوچکے

ہیں بائی لاز کی تشکیل کا کام جاری ہے جس کے بعد ان قوانین کو نافذ کردیا جائے گا ہیلتھ کئیر انفارمیشن سسٹم

اور ڈیٹا شئیرنگ سے موثر حکمت عملی کی تشکیل اور بہتر نتائج کا حصول ممکن ہے ڈبلیوایچ او کے پاکستان

میں نمائندے ڈاکٹر پالیتھا گون ہارتھنانے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے محکمہ صحت بلوچستان کو جدید طبی

معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں ہیلتھ کئیر فیسلیٹیز اسیسمنٹ اور فلڈ ریلیف کی جلد از جلد

فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، صوبے میں جاری ورٹیکل پروگرامز کے ساتھ ساتھ صحت کے دیگر شعبوں میں

بھی معاونت کریں گے، مستقبل میں کوویڈ جیسی ناگہانی وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر

تشکیل دی جانے والی پیشگی اسٹریٹیجی میں محکمہ صحت بلوچستان کو شامل مشاورت رکھا جائے گا.