علی ظفر

علی ظفر نے پی ایس ایل گانے کی ویڈیو کیلئے عوام کو دعوت دیدی

کراچی (مسلم ورلڈ) گلوکارعلی ظفر نے پی ایس ایل کے حوالے سے اپنا نیا گانا تیار کرلیا جبکہ انہوں نے گانے کی عوام کو ویڈیو بنا کر بھیجنے کی دعوت دے دی ہے۔

گزشتہ روز گلوکار علی ظفر نے اپنے پی ایس ایل 5 کیلئے ذاتی طور پر گانا تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گانے کے بول بھی گنگنائے تھے۔ گانے کی ویڈیو سے متعلق علی ظفر کا کہنا تھا کہ ویڈیو کیلئے پاکستانی عوام کی مدد چاہیئے وہ کس طرح میں کل بتاﺅں گا۔

تاہم اب اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر علی ظفر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گانا تیار کرلیا ہے تاہم انہوں نے گانے کی ویڈیو میں پاکستانی عوام کو شریک ہونے دعوت دی ہے ۔

علی ظفر نے ویڈیو میں ایک ڈانس کرکے دیکھایا اور کہا کہ آپ اکیلئے یا اپنے دوستوں کے ساتھ اس طرح ڈانس کریں اس کی ویڈیو بنائیں اور مجھے ای میل کریں ۔

اس سے قبل گلوکارعلی ظفر نے پی ایس ایل 5 کے لئے اپنے گانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا، ٹیزر میں ظفر علی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا نغمہ شائقین کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا نہیں کرسکا، آج بھی کرکٹ کے متوالے علی ظفر کے پی ایس ایل ٹو کے نغمے کو ہی سب سے بہترین نغمہ قرار دے رہے ہیں۔