جنگی طیاروں

غزہ پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے نئے فضائی حملے

تل ابیب (ڈیلی مسلم ورلڈ) اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی پر گزشتہ رات نئے حملے

کیے تاہم اس بمباری کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے

مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ بمباری غزہ میں فلسطینی جنگجوؤں کی طرف سے جنوبی اسرائیل میں کیے

جانے والے ایک راکٹ حملے کی بعد کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس بمباری کے دوران غزہ پٹی کے

علاقے میں حماس کے عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بمباری کے نتیجے میں کسی جانی نقصان

کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔