اداکارہ ریشم

فلم انڈسٹری کے عروج کیلئے نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا ‘ ریشم

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلمو ں کی کامیابی سے ہی سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ

ہوسکتا ہے،انڈسٹری کے عروج کے لئے نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں

پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے ہمیںبلا تعطل فلمیں بنانا ہوںگی اور تب جا کر ہم کامیابی کی طرف

گامزن ہو سکیں گے ، اگر اچھے اسکرپٹ اورنئے آئیڈیاز کی حامل فلمیں بنیں تو فلم بین ضرور سینما گھروں کا رخ کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری کے لئے ایک تھنک ٹینک کی طرز پر پلیٹ فارم ہونا چاہیے.

جہاں پر ایک سوچ کو اتفاق رائے سے آگے بڑھایا جائے۔