فواد چوہدری

فواد چوہدری نے نوازشریف کی لندن روانگی کو پی ٹی آئی کےلئے دھچکا قرار دیدیا

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن روانگی کو پی ٹی آئی کےلئے دھچکا قرار دےتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی درست فیصلہ ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی درست فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی لندن روانگی نے پی ٹی آئی بیانیے اور احتساب کے عمل کو شدید دھچکا دیا، جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کاکردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔