قربانی کا گوشت

قربانی کا گوشت چار ماہ سے زیادہ فریزنہ کیا جائے، ڈاکٹر فریحہ فرحان

ملتان (ڈیلی مسلم ورلڈ) ڈاکٹر فریحہ فرحان نے کہاہے کہ قربانی کا گوشت تین سے چارماہ فریز کریں ۔

زیادہ فریز کیاگیا گوشت مختلف بیماریوں کاسبب بنتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ

ویسے تو آپ گوشت کو چھ ماہ سے زائد عرصہ تک رکھ سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ فریزر

کا ٹمپریچر کنٹرول میں ہوجبکہ ہمارے ہاں بہت دیر تک لوڈشیڈنگ رہتی ہے جس کے باعث فریز ٹمپریچر

کو کنٹرول نہیں رکھا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ گوشت کوپکانے کے بعد دوبارہ فریز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ

وہ گوشت کھانے کے قابل نہیں رہتا۔کھانے کے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد ضرور واک کرنی چاہیے۔

بصورت دیگر کھانا ہضم نہیں ہونے کے باعث معدے میں سوزش ہوجاتی ہے .

جس کا کم ازکم تین ماہ کاعلاج کرناپڑتا ہے ۔اس لیے دوائیوں سے بہتر ہے کہ صحت مند کھانا

اور ورزش کوزندگی کامعمول بنائیں۔