قطر

قطر نے بھی پاکستانیوں کے لئے سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی

لاہور(مسلم ورلڈ) قطر نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر پاکستانیوں کے لئے سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ،

سیاحتی ویزے پر جانے والے 48 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا سے بچنے کے لیے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزے منسوخ کردیئے ہیں،

نئی پابندیوں کے تحت پاکستانیوں کو آن لائن یا آن ایرائیول ویزا پر قطر نہیں آنے دیا جائے گا تاہم صرف ورک ویزے یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جا سکتے ہیں۔

قطر کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیوں کا اطلاق بھی کردیا گیا ہے، جس کے تحت کراچی سے دوحا جانے والی قطر ائیر ویز کی پرواز سے سیاحتی ویزے پر جانے والے 48 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔