ڈاکٹریاسمین راشد

لاک ڈاؤن کافیصلہ عوام کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے کیا، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(مسلم ورلڈ) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ عوام سے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنے اورسماجی فاصلے رکھنے کی بارباراپیل کررہے ہیں۔

پنجاب میں کوروناوائرس کے کنفرم اورمشتبہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال جاری ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں مخیرحضرات مستحق افرادکی بڑھ چڑھ کرخدمت کریں۔ صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ حکومت نے پنجاب میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ انتہائی مجبوری کے باعث کیا۔

لاک ڈاؤن کافیصلہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے کیا۔ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت کرکے بہترین فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرزاورطبی سٹاف کوسولجرزہونے کے ناطے سلام پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عوام گھروں سے باہرنہ نکل کرکوروناوائرس کے پھیلاؤکوروکنے میں اہم کرداراداکریں۔

پنجاب میں کوروناوائرس کے تمام مریضوں کے علاج معالجہ کی خودنگرانی کررہے ہیں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرتے ہوئے شہیدہونے والے ڈاکٹراسامہ کی شہادت پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔