آئل ٹینکر

لاہور ملتان موٹروے پر سمندری کے نزدیک آئل ٹینکر الٹ گیا

عبدالحکیم (نمائندہ خصوصی)موٹروے پر آئل ٹینکر الٹ کر تباہ آئل ٹینکر میں 48000 لیٹر پٹرول تھا
تفصیلات کے مطابق لاہور ملتان موٹروے پر سمندری کے نزدیک آئل ٹینکر الٹ گیا۔حادثہ میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے 1122 ریسکیو نے بروقت کاروائی کرتے پٹرول کو آگ لگنے سے بچا لیا اور علاقے کو سیل کر دیا گیا حادثہ سمندری انٹر چینج سے 12 کلو میٹر لاہور کی طرف جاتے پیش آیا حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا