فیاض الحسن چوہان

لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سازشوں کے باوجود دو سال مکمل ہوئے، فیاض الحسن چوہان

لاہور ( ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا چیلنج کے ساتھ کامیابی

سے نمٹا گیا، پنجاب حکومت نے پہلے دن سے بہترین اقدامات کئے، لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سازشوں کے

باوجود دو سال مکمل ہوئے، ماضی کے بجٹ میں صرف لاہور کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی قیادت میں چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا، وزیراعلی پنجاب کے

انسداد کورونا اقدامات کو عالمی میڈیا نے بھی سراہا، انسداد کورونا کیلئے پنجاب نے بہترین اقدامات کیے،

وزیراعلی نے کورونا کے دوران صوبائی معاملات پر سب کو ساتھ لیا، وزیراعظم نے 2 سالہ کارکردگی پر

عثمان بزدار کوسراہا۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا 2 سال میں پنجاب کابینہ کے 34 اجلاس ہوئے،

بزدار حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے کوششیں کیں۔