اداکار قیصر پیا

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر حقیقی خوشی ملتی ہے‘ قیصر پیا

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) نامورکامیڈین اداکار قیصر پیا نے کہا ہے کہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر

حقیقی خوشی ملتی ہے، مزاح کا فن خدا کی دین ہے اور کسی جگت پر فی البدی جواب دینے کا ہنر کسی کسی

فنکار کو آتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں قیصر پیا نے کہا کہ آج کے دورمیں جب ہر شخص ڈپریشن کا شکار ہے ایسے

میں ٹی وی چینل پر آنے والے مزاحیہ شوز سے لوگوں کے چہروں پر بھی خوشی آتی ہے اور یہ یہی فن کے ذریعے

حقیقی خدمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں افتخار ٹھاکر،اکرم اداس سمیت دیگر سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں

اور میں ان کا شکر گزار ہو ں کہ یہ بھی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مزاح کا فن بھی خداکی دین

اور ایک تحفہ ہے اورمیں سمجھتا ہوں کہ کسی جگت پر فی البدی جواب دینے کا ہنر کسی کسی فنکار کوہی آتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کامیڈی کے میدان میں پاکستان نے بڑے نام پیدا کئے ہیں اور ہمارے کامیڈین

فنکاروں کی پوری دنیا میں ایک پہچان ہے ۔