ماریہ واسطی

ماریہ واسطی نے اپنی سالگرہ منائی ،اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) ٹی وی کی ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی۔ اہل خانہ ، عزیز و اقارب

اوردوستوں کی جانب سے ماریہ واسطی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات

کا اظہار کیا گیا۔علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں ماریہ واسطی نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ مختلف

شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو آج بھی بے شمارمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خواتین کو خود مضبوط ہونا پڑے گا .

او ر انہیں کڑے سے کڑے اور مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین خود کو

تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور یہی ا ن کا موثر ہتھیار بھی ہے۔