ادارہ شماریات

مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2020ء کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) نئے مالی سال 2020-21ء کے پہلے ماہ جولائی میں کورونا ء-04 وباء کے باوجود

ملکی برآمدات میں 6.04فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 22.64فیصد کمی

سے1.64ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2020ء کے

اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ، اعدادوشمار کے مطابق ملکی جولائی میں برآمدات 6.04فیصد اضافے سے

2ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی میں برآمدات 1.88ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں ،

دوسری جانب ملکی درآمدات 1.97فیصد کمی سے 3.60ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، جبکہ گزشتہ مالی سال

جولائی میں درآمدات 3.71ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں ، کورونا وباء کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافے

اور درآمدات پر کنٹرول کے نتیجے میں جولائی میں تجارتی خسارہ 22.64فیصد کمی سے1.64ارب ڈالر

ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارہ 1.82ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔