حیدر سلطان

مجھے فخر ہے میں سلطان راہی کا بیٹا ہوں اور والد کی نسبت سے میری پہچان ہے ‘ حیدر سلطان

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ ) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ جن بھی لوگوں کے والدین دنیا میں موجود ہیں.

ان کی دل سے قدر کریں کیونکہ یہ ایسے نایاب جواہرات ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ، والد کا اچانک دنیا سے چلے جانا

میری زندگی کا سب سے بڑا غم ہے اور میں شاید ہی اسے بھلا سکوں گا ،مجھے فخر ہے کہ میں سلطان راہی کا بیٹا ہوں.

اور میری والد کی نسبت سے پہچان ہے ۔ ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ والد سایہ دار درخت کی مانند ہوتاہے.

اور جن کے سر پر باپ نہیں ہوتاان کا غم ان کے سوا کوئی نہیں سمجھ سکتا ۔ میں اپنے والد کی جدائی کا غم شاہد ہی بھلا پاؤں گا۔

حیدر سلطان نے کہا کہ مجھے جہاں بھی اپنے والد سے منسوب کوئی چیز ملتی ہے.

مجھے اس سے انس اور محبت ہو جاتی ہے اور یہ اپنے والد سے عقیدت کا اظہار ہے ۔