اسلامی نظریاتی کونسل

محرم الحرام اصولی طور پر حرم کا مہینہ ہے افسوس کہ اس میں مذہبی تناوبڑھ جاتا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)اسلامی نظریاتی کونسل نے محرم الحرام کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام اصولی طور پر حرم کا مہینہ ہے افسوس کہ اس میں مذہبی تناوبڑھ جاتا ہے ،

ایف اے ٹی ایف جیسے مسائل ہمارے لئے بڑا چیلنج ہیں،محرم کے دوران علما و ذاکر ین کو بتانے کی ضرورت ہے کہ قانون پر ہر صورت عمل ہوگا ۔ بدھ کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز نے کونسل کی طرف سے محرم الحرام کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاکہ محرم الحرام کا مہینہ اصولی طورپر حرم کا ماہ ہے اس ماہ میں تو دشمنیاں بھی ختم ہوجانی چاہئے تاہم افسوس کہ اس میں مذہبی تنائو بڑھ جاتا ہے ڈاکٹرقبلہ ایازنے اعلامیہ میں کہا کہ علمائے کرام لوگوں کو امن کا سبق دے رہے ہوتے ہیں مگر محرم میں انتظامیہ علما کی منتیں کررہی ہوتی ہے

انہوںنے کہاکہ سی پیک جہاں جہاں سے گزرتا ہے وہاں وہاں فرقہ وارانہ لسانی علاقائی تنازعات پیدا کرنے کی عالمی سازش ہورہی ہے ،محرم کے دوران علما و ذاکر ین کو بتانے کی ضرورت ہے کہ قانون پر ہر صورت عمل ہوگا سوشل میڈیا کے ذریعے سازش پھیلانے والے خوبصورت نعروں سے آگے بڑھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ امن اور خیر کی قوتیں اکٹھی ہوں تو شر کی قوتیں ناکام ہوجائیں گی۔