یومِ عاشور

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان میں محرم الحرام 1442ہجری کا چاند نظر آگیا ، آج بروز جمعہ یکم محرم الحرام اور یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔جمعرات کو کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے ملک میں چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام 21 اگست اور یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔