مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاتی امرا ارسال، لیگی رہنما کو سوالنامہ بھی بھجوا دیا

لاہور ( ڈیلی مسلم ورلڈ) مریم نواز کی نیب طلبی کا نوٹس جاتی عمرہ ارسال کر دیا گیا۔ نیب کی جانب سے مریم نواز

کو سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیا۔ نیب کی جانب سے سوالنامہ بھجوایا گیا کہ جاتی عمرہ زمین کی خریداری

اور خریداری کا طریقہ کیا تھا ؟ تفصیلات فراہم کی جائیں، جاتی عمرہ 1440 کینال زمین کی خریداری

کے پیسوں کے ذرائع کیا تھے ؟ جاتی عمرہ کی زمین سے متعلق ٹیکسز ادا کیا گیا ؟

کیا زمین خریداری کے بعد فروخت بھی کی ؟ جو زمین خریدی گئی کیا وہ زرعی یا کمرشل استعمال میں رہی۔